سندھی اجرک کے لوگو والی نمبر پلیٹ متعارف کرانے کا فیصلہ
فصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز سندھ نے سندھی اجرک کے لوگو سے بنی گاڑیوں کی جدید نمبر پلیٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا، سیکرٹری ایکسائز عبدالحلیم شیخ کے مطابق پہلے مرحلے میں تین لاکھ گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کے لیے نمبر پلیٹ بنوائی جائیں گی، چپ والی نمبر پلیٹ سال 2020 میں متعارف کرائی جائے گی۔ عبدالحلیم شیخ کا کہنا تھا کہ اجرک سے بنی نئی نمبر پلیٹ اسکین کرنے سے مالک سمیت تمام معلومات آسانی سے مل جائے گی اور گاڑی چوری کرنے والے بھی پکڑ میں آجائیں گے۔ سیکریٹری محکمہ ایکسائز سندھ نے مزید کہا اس کے لئے سندھ کابینہ اور وزیراعلی سندھ سے منظوری لی جائے گی۔