کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی کی بندش کا شیڈول جاری
کراچی : سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن کی بندش کا شیڈول جاری کردیا، ہفتے میں تین دن سی این جی اسٹیشن چوبیس گھنٹوں کے لئے بند رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق آج اور مزید دو دن کیلئے کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔ ایس ایس جی سی نے سی این جی کی بندش کا شیڈول جاری کردیا۔ ہفتے میں تین دن گیس کی فراہمی معطل رہے گی، اس حوالے سے ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز پیر، بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے۔ ترجمان کے مطابق گیس سسٹم میں کم پریشر کی وجہ سے سوئی سدرن گیس کمپنی کو گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔