موسم سرما کی آمد کے ساتھ ساتھ کرونا وائرس مزید طاقتور ہوگیا، انکشاف
فلوریڈا کے طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ موسم سرما کی آمد کے ساتھ ساتھ کرونا وائرس مزید طاقتور ہوگیا کیونکہ اب یہ بخارات کی صورت میں 6 فٹ سے زائد فاصلہ طے کرنے لگا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرونا کے ایک بار پھر بڑھتے ہوئے کیسز کے تناظر میں ماہرین نے وائرس کو پھیلنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقی مطالعہ کیا۔ تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس ہوا کے ذریعے پھیل رہا ہے، ایک مقام پر اگر وائرس موجود ہو تو یہ وہاں موجود شخص کو زیادہ متاثر کرتا ہے اگر کوئی فاصلے پر کھڑا ہو تو وبا کم اثر انداز ہوتی ہے۔