پنجاب: گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا کا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کروناوائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 129 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار نے کروناصورت حال سے متعلق اپنے تازہ میں کہا کہ پنجاب میں 24گھنٹے میں کرونا کے 129نئے کیسز سامنے آئے، صوبے میں کرونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد1689 ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 99ہزار941مریضوں میں سے 96ہزار12 صحت یاب ہوچکے ہیں۔