عمران خان دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بنے ، شبلی فراز
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے وزیر اعظم عمران خان کی سالگرہ پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بنے، عمران خان کی جرات مندانہ قیادت میں سرخرو ہوں گے ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کو ان کے یومِ پیدائش پر دلی مبارکباد، عمران خان دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بنے،کٹھن حالات، چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا عمران خان کاخاصا ہے، وزیراعظم نے دہائیوں سے درپیش مسائل کے حل کیلئے ٹھوس بنیاد رکھ دی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جرات مندانہ قیادت میں سرخرو ہوں گے انشااللہ۔خیال رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان 68 ویں سالگرہ منا ئی ، سوشل میڈیا پر وزیراعظم کے مداحوں کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری رہا ۔