شہباز گل غداری کے سرٹیفکیٹ دینا بند کریں ،عطا اللہ تارڑ
مسلم لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ شہباز گل غداری کے سرٹیفکیٹ دینا بند کریں ،معافی نہ مانگی کو گھر کا گھیرائو کرینگے ۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ شہباز گل بیرون ملک سے تنخواہ وصول کر رہے ہیں،غداری کے سرٹیفکیٹ دینا بند کردیں ، معافی نہ مانگی تو ان کے گھر کا گھیرا ئوکریں گے، کیا چیز آپ کو مناظرے سے روک رہی ہے، جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو این آر او دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے سارے کرداروں سے واقف ہیں، لیگی رہنمائوں پر نیب کے ذریعے دبائو ڈالا جا رہا ہے، اثاثہ جات کیس میں ایک دھیلے کی کرپشن نہیں، شہزاد اکبر ہم آپ کو ملک سے بھاگنے نہیں دیں گے، شہباز گل بیرون ملک سے تنخواہ وصول کر رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کرپشن کا بیانیہ کنٹینر سے شروع کیا گیا، پہلے بھی نواز شریف کی سیاست ختم کرنے کی کوشش کی گئی، ہم پر اشتعال انگیز تقریر کا الزام لگایا گیا، ہم کسی کو غدار ڈیکلیئر نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ڈھائی سال سے اپنے حلقے میں نہیں گئے، فارن فنڈنگ کیس کا جواب کیوں نہیں دیا جاتا ؟ اخلاقیات کا سرٹیفکیٹ لینا ہو تو شہباز گل، فیاض چوہان سے رابطہ کریں۔