پنجاب میں پولیو کے دو نئے کیسز رپورٹ
ترجمان انسداد پولیو پروگرام کے مطابق نئے پولیو کیسز سامنے آنے کے بعد پنجاب میں پولیو کیسز کی تعداد بارہ ہو گئی ہے۔ انسداد پولیو پروگرام کے ترجمان نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان سے متاثرہ بچے کی عمر 22 ماہ ہے جب کہ وہاڑی میں متاثرہ بچے کی عمر 89 ماہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہاڑی میں بچے کی بائیں ٹانگ پولیو سے متاثرہ ہے جب کہ ڈیرہ غازی خان میں بچے کی دائیں ٹانگ پولیو سے متاثر ہوئی ہے۔