اپوزیشن کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے ملک بھر میں جلسوں کا شیڈول جاری کردیا
اپوزیشن کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے تنظیمی ڈھانچے اور جلسوں کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس احسن اقبال کی سربراہی میں ہوا جس میں تنظیمی ڈھانچے اور حکمت عملی پر غور کیا گیا اور کئی اہم فیصلے کیے گئے۔سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سینیئر نائب صدر اور شاہد خاقان عباسی سیکرٹری جنرل ہوں گے جب کہ سیکرٹری اطلاعات عوامی نیشنل پارٹی کے میاں افتخار ہوں گے۔اس کے علاوہ اپوزیشن اتحاد نے جلسوں کا بھی نیا شیڈول جاری کردیا ہے جس کا اعلان احسن اقبال نے کیا۔