سابق سیکریٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود خان وزیر اعظم کے معاون خصوصی مقرر
وزیر اعظم عمران خان نے سابق سیکریٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود خان کو اپنا معاون خصوصی برائے ریونیو مقرر کردیا۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر وقار مسعود خان کو معاون خصوصی برائے ریونیو تعینات کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر وقار مسعود کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔ ڈاکٹر وقار مسعود کا عہدہ وزیرمملکت کے برابر ہوگا۔