بھارتی وزیر کے بیٹے نے احتجاج کرنے والے کسانوں پر گاڑی چڑھادی، 8 افراد ہلاک
نئی دہلی : بھارت کے اعلیٰ حکومتی عہدیدار کے بیٹے نے احتجاج کرتے کسانوں کو گاڑی تلے کچل ڈالا ۔ واقعہ میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ نائب وزیرداخلہ نے علاقے میں ایک منصوبے کا افتتاح کرنا تھا لیکن کسان آڑے آرہے تھے۔تفصیلا ت کے مطابق بھارت کے نائب وزیرداخلہ اجے مشرا نے نائب وزیراعلیٰ اترپردیش کے ساتھ لکھمپور کھیری میں ایک منصوبے کا افتتاح کرنے کے لئے حلقے میں جانا تھا ۔علاقے کی طرف جانے والے راستے پر کسانوں کی بڑی تعداد زرعی قوانین پر احتجاج کے لئے جمع تھی ۔ اسی دوران نائب وزیرداخلہ کے بیٹے نے راستہ ہموار کرنے کے لئے مذاکرات کی کوشش کی ۔ جس کو احتجاج کرنے والے کسانوں نے مسترد کردیا اور ان کو واپسی پر مجبور کردیا ۔کچھ ہی دیر کے بعد تین بڑی گاڑیاں تیز رفتاری سے احتجاج کرتے کسانوں کو روندتی چلی گئیں جس سے 10 کسان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔