طالبان نے مولوی عبدالکبیر کو افغانستان کا نائب وزیراعظم مقرر کر دیا ، کابینہ میں توسیع
کابل: طالبان کی عبوری حکومت نے مولوی عبدالکبیر کو افغانستان کا نائب وزیراعظم مقرر کر دیا جبکہ صوبوں میں بھی اہم تعیناتیاں کی ہیں۔طالبان کے ترجمان اور نائب وزیراطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخونزادہ کی منظوری کے بعد کابینہ ارکان کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نئے وزرا کے ساتھ ساتھ صوبوں میں بھی مختلف شعبوں میں تعیناتیاں کی گئی ہیں۔ ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق مولوی عبدالکبیر کو افغانستان کا نائب وزیر اعظم برائے سیاسی امور مقرر کیا گیا ہے۔