مصر میں وراثتی جائیداد کا تنازع: بھائی کی بہن کو جبری اغواکرنے کوشش
مصرمیں ایک نوجوان لڑکی کواس کے بھائی کے ہاتھوں اپنے دوست کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر اغوا کا ایک واقعہ سامنے آیا ہے۔ اس واقعے کا پس منظر بہن بھائی کے درمیان خاندانی وراثت کا تنازع بتایا جا ہے۔ مصرمیں سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک لڑکی کو گاڑی میں اغوا کرکے لے جانے کی کوشش کرتے دکھایا گیا ہے۔ الدقھلیہ گورنری کے شہرالمنصورہ کے مقامی باشندوں نے گاڑی میں چیخ پکار کرنے والی لڑکی کو اس کے اغوا کار بھائی اور ایک دوست کےچنگل سے آزاد کرالیا۔ تفصیلات کے مطابق اغوا ہونے والی لڑکی اسرا السعید نے بتایا کہ اسے اغوا کرنے والا اس کا اپنا بھائی ہے جس نے یہ واردات اپنے ایک دوست کے ساتھ مل کرکی تاکہ وہ میری نازیبا حالت میں ویڈیو بنا کرمُجھے اپنی میراث کے حق سے دستر بردار کرنے کے لیے بلیک میل کرسکے۔