ملک بھر میں کورونا وائرس پھر بےقابوہونےلگا،مزید54جاں بحق
مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 54 افراد جاں بحق ہوگئے ،کل اموات کی تعداد 27 ہزار 847 ہوگئی،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں1308نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 1 کروڑ 96 لاکھ 39 ہزار 52 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 907 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 78 ہزار 883 مریض شفایاب ہوچکے جبکہ 3 ہزار 110 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.67 فیصد رہی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 308 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعدتصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 52 ہزار 656 ہوگئی، پنجاب میں 4 لاکھ 33 ہزار 687، سندھ میں 4 لاکھ 60 ہزار 748، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 74 ہزار 841، بلوچستان میں 32 ہزار 992، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 334، اسلام آباد میں 1 لاکھ 5 ہزار 801 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 253 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں کورونا سے گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 54 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہزار 947 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 710، سندھ میں 7 ہزار 442، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 593، اسلام آباد میں 929، بلوچستان میں 349، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 738 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔