وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام, میں اپنے اور تمام اساتذہ کو عزت و احترام سے سلام پیش کرتا ہوں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ میں آج جس مقام پر ہوں، اس میں میرے اساتذہ کا بہت بڑا کردار ہے۔ رہنمائی، دوستی، لامتناہی تعاون اور مہربانی، یہ وہ الفاظ ہیں جو میں اساتذہ کے ساتھ منسلک کرتا ہوں۔ اساتذہ ہمارے ذہنوں کو نئی جلابخشتے ہیں اورہمیں ایک بہتر انسان بننے میں مدد دیتے ہیں۔
طالب علم کی سوچ اور فکر کی راہ متعین کرنے میں استاد کا کردارکلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ استاد کو معاشرے میں انتہائی اہم رتبہ اور روحانی باپ کا درجہ حاصل ہے۔ اساتذہ کی عزت و تکریم کی بدولت ہی طالب علم معاشرے میں عزت و شہرت کی بلندی تک پہنچ سکتا ہے۔ اساتذہ کی عزت و تکریم سب کا فرض ہے۔ اساتذہ قوم کے محسن اور ہمارا افتخار ہیں۔ آج کے دن ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ استاد کی عزت و تکریم کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔