آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فرسٹ راؤنڈ اور سپر 12 مرحلے کے میچ آفیشلز کا اعلان کیا گیا ہے ۔ سیمی فائنلز اور فائنل کے لیے آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ، مجموعی طور 16 امپائرز ایونٹ میں فرائض انجام دیں گے۔ میچ ریفریز : اینڈریو پائی کرافٹ، کرس براڈ، ڈیوڈ بون اور رنجن مدوگالے میچ ریفریز کی خدمات سرانجام دیں گے۔ پاکستان کے علیم ڈار بھی امپائرز پینل میں شامل ہیں جبکہ احسن رضا بھی ورلڈ کپ کے لیے پینل کا حصہ ہیں ۔ مرائس ایراسمس اور راڈنی ٹکر آن فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ رچرڈ کیٹل برو ٹی وی امپائر ہوں گے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں شروع ہونے جارہا ہے۔ورلڈ کپ میں کل 45 میچ کھیلے جائیں گے اور فائنل 13 نومبر کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ پاک بھارت میچ 23 اکتوبر کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی کے مطابق 13 نومبر کو ہونے والے فائنل کی فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ ساتھ 16 لاکھ ڈالر جبکہ رنزر اپ کو آٹھ لاکھ ڈالر ملیں گے۔