سندھ حکومت ہمیں جھوٹے مقدمات میں پھنسا رہی ہے۔حلیم عادل شیخ
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ہمیں ہر روز جھوٹے مقدمات میں پھنسا رہی ہے۔حلیم عادل شیخ نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور پیش ہورہے ہیں، عمران خان نے بھی عدالت میں پیش ہوکر عدلیہ کی عزت کے لئے معذرت کی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ہمیں ہرروز جھوٹے مقدمات میں پھنسا رہی ہے، ہم عدالت جاتے ہیں تو جھوٹے مقدمات سے ہمیں ریلیف مل جاتا ہے۔اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ ناقص پراسیکیوشن کی وجہ سے بڑے بڑے مجرم آزاد ہورہے ہیں، 34 سال پرانہ مقدمہ مجھ پر بنادیا گیا ہے۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ اس کیس کا ریکارڈ ان کے پاس موجود نہیں وہ بھی مجھ سے مانگا جارہا ہے، علی بابا چالیس چوروں کے کہنے پر جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں۔