مظفرآباد: شدید بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی. دس افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں جن کی تلاش کی جارہی ہے۔
مظفر آباد سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ یونین کونسل مچھیارا کے بیشترندی نالوں میں طغیانی سے دریائے نیلم کی سطح میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دو خواتین اورچار بچوں سمیت دس افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں جن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سیلابی پانی گھروں میں داخل ہونے کی وجہ سے مکینوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بھی بند ہوگئیں جس سے امدادی کارروائیاں متاثرہورہی ہیں