امریکہ میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں۔ امریکی خاتون اول بھی باراک اوبامہ کی انتخابی مہم کیلئے میدان میں نکل آئیں۔
شمالی کیرولینا میں ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کے دوران خاتون ووٹروں سے خطاب کرتے ہوئے مشعل اوباما کا کہنا تھا کہ تبدیلی کا عمل بہت مشکل ہے، اس کیلئے وقت چاہئے۔ خاتون اول نے کہا کہ امریکہ کی معاشی حالت بہتر بنانے کیلئے صدر اوبامہ کو اگلے چار سال کیلئے منتخب کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی فوری نہیں آجاتی جبکہ ہم تبدیلی کے لئے کوششیں کررہے ہیں۔ انہوں نے صدر اوبامہ کے دور صدارت میں ملنے والی کامیابیوں اور انہیں درپیش مشکلات کا بھی ذکر کیا۔ یہ کنونشن کل صدر اوبامہ کی تقریر کے بعد اختتام پذیرہو گا۔