غریبوں اور ناداروں کی مسیحا نوبل انعام یافتہ مدرٹریسا کی آج پندرہویں برسی ہے۔
مدرٹریسا انیس سو انتیس میں اٹھارہ سال کی عمر میں بھارت پہنچیں، انیس سوچالیس میں بھارتی شہریت ملی اوراسی سال انہوں نے کلکتہ سے فلاحی کاموں کا آغاز کیا اور پھر دکھی انسانیت کا کوئی طبقہ ایسا نہیں تھا جسے مدرٹریسا کی توجہ نہ ملی ہو۔ ان اصل نام انگیس گوسہا بوئیہیوا تھا لیکن دنیاانہیں مدرٹریسا کے نام سے جانتی ہے۔ انہیں انسانیت کی خدمت کی وجہ سے کئی قومی اوربین الاقوامی ایواردز بھی ملے جن میں نوبل پیس پرائز، بھارت رتنا اور جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایوارڈ شامل ہیں۔ انہوں نے ساری عمربھارت کے غریبوں، نادار افراد اور بیماروں کی دیکھ بھال میں گزاردی۔ پانچ ستمبر انیس سو ستانوے کو ستاسی سال کی عمر میں درد دل مدر ٹریسا کی جان لے بیٹھا۔ شدید ہارٹ اٹیک انہیں لاکھوں غریبوں سے ہمیشہ کے لیے جدا کرگیا مگر ان کا کام آج بھی زندہ ہے