سعودی عرب میں دنیا کے سب سے بڑے کھجور فیسٹوِل کا آغاز ہوگیا۔
سعودی عرب میں برائیدہ نامی سالانہ کھجورفیسٹوِل کا آغازاکیس برس قبل کیاگیا تھا جوایک مہینہ جاری رہتا ہے۔ سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے قاسم میں منعقدہ اس میلے میں وسیع پیمانے پر کھجوروں کی خریدوفروخت کی جاتی ہے۔ اس مرتبہ ایک مہینے سے جاری رہنے والے اس میلے میں صرف علاقے کی چالیس فیصد کھجوروں کی خریدوفروخت سے سات سو پچاس ملین ڈالرسے زائد رقم کا کاروبار ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔ فیسٹیول میں روزانہ بیس ہزارسے زائد گاڑیاں ہرقسم کی کھجوروں سے بھرکرلے جائی جاتی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق سعوی عرب کے علاقے قاسم میں کھجوروں کے ساٹھ لاکھ درخت پائے جاتے ہیں۔