ورلڈ کپ دوہزار چودہ میں کامیابی کے لئیے نوجوان کھلاڑیوں پرمشتمل ٹیم تشکیل دی جائے۔ لندن اولمپکس میں پاکستانی ہاکی ٹیم کوچ خواجہ جنید
نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ جنید نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ٓاسٹریلیا سے شکست نے قومی ٹیم کو نہ صرف سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا بلکہ ساتویں پوزیشن کا میچ کھیلنے پربھی مجبورکردیا۔ انہوں نے کہا کہ فٹ اورباصلاحیت کھلاڑیوں کو کسی صورت نظر اندازنہیں کیا جا سکتا۔ خواجہ جنید نے ہاکی فیڈریشن سے درخواست کی ہے کہ ورلڈکپ کے لیے ابھی سے ٹیم منتخب کرکے ان پربھرپورمحنت کی جائے۔