گجرات میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے
گجرات کے نواحی گاؤں معین الدین پورمیں پیش آنیوالے اندوہناک واقعے میں مخالفین نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی ہیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالے پانچ افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سےہے۔ مرنیوالوں میں میاں بیوی اور ان کے تین بچے شامل ہیں۔ دوسری جانب فائرنگ کے واقعے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوشش شروع کردی ہے۔