گوشت کھانے کے فوائد ونقصانات

عید قرباں کا موسم ہے، اور تقریبا پاکستان کے ہر گھر میں تازہ گوشت کی وافر مقدار موجود ہے۔گوشت کے انسانی صحت پر کئی اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں، جب کہ سرخ گوشت کھانے سے کئی جان لیوا بیماریوں کے امکانات بھی کم ہوجاتے ہیں۔تاہم گوشت کی حد سے زیادہ مقدار کسی بھی انسان کے لیے فائدہ مند ثابت ہونے کے بجائے اس کے لیے مصبیت بن جاتی ہے۔تاہم گوشت اس وقت ہی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، جب گوشت کی مطلوبہ اور مخصوص مقدار کھائی جائے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی میں شائع رپورٹ کے مطابق بالغ افراد کو یومیہ 70 گرام، جب کہ ہفتے میں 500 گرام یعنی 7 دنوں میں صرف آدھا کلو گوشت کھانا چاہیے۔