چیریٹی کا مقصد عوام میں دوسروں کی مدد کیلئے شعور بیدار کرنا ہے,دنیا بھر میں چیریٹی کا عالمی دن منایا جارہا ہے
چیریٹی کا مطلب ہے رضاکارانہ اور فلاح و بہبود کے تصور کی طرح حقیقی سماجی تعلقات فراہم کرنا ہے، چیریٹی انسانی حقوق کی خرابی کے بدترین اثرات کو کم کرسکتی ہے اور اس سے صحت کی دیکھ بھال میں عام خدمات، تعلیم، رہائش اور بچوں کے تحفظ کو مکمل کیا جاسکتا ہے، یہ ثقافت، سائنس، کھیلوں، ثقافتی اور قدرتی ثقافتی ورثہ کی حفاظت کی مدد کرتا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے زیر اہتمام ہر سال پانچ ستمبر کو چیریٹی کا عالمی دن منایا جاتا ہے، جس کا مقصد عوام میں خیرات کیلئے شعور اجاگر کرنا ہے۔ اس حوالے سے مختلف پروگرامز، سیمینارز، واکس اور کانفرنسز کے ذریعے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ چیریٹی کی تلقین کی جاتی ہے،دنیا بھر میں چیریٹی شوز، ریسز اور دیگر کھیلوں کے ذریعے بھی نادرا اور غربا کیلئے خیراتی رقوم اکھٹی کی جاتی ہیں۔