پاک بھارت تعلقات کی تاریخ تلخیوں سے بھری پڑی ہے
پاکستان کے معرض وجود میں آتے ہی دو ریاستوں کے درمیان امن اور محبت کی بجائے نفرت نے ڈیرے ڈال لئے۔ پاکستان کی امن اور خود مختاری کی خواہش کا بھارت نے ہمیشہ منفی جواب دیا، کئی دہائیوں سے چلنے والے تنازعات ابھی تک حل طلب ہیںبھارتی حکومتوں کی شدت پسندانہ پالیسیوں اور پاکستان مخالف کھلے عام بیانات سے پاک بھارت تعلقات شدید متاثر رہے۔ پاکستان میں راء کی کھلے عام دہشت گردی، ممبئی حملے، اور کنٹرول لائن پر فائرنگ کے ہزاروں واقعات نے دونوں ممالک کے درمیان نفرت کی دیوار بنائے رکھی پاکستان نے کئی بار قیام امن اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کیلئے لچک دکھائی لیکن بھارت نے ہمیشہ ہی پاکستان کی امن کوششوں کو نقصان پہنچایا۔ اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن کی کوششوں کو کاری ضرب لگائی