عالمی نمبر ایک سپین کے رافیل نڈال اورسوئس ٹینس سٹار راجرفیڈرر نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی
نیویارک میں جاری ایونٹ میں عالمی نمبر ایک سپین کے ٹینس سٹار رافیل نڈال کا مقابلہ یوکرائن کے الیگزینڈر ڈولگو پلوو سے تھا جس میں سپین ٹینس پلیئر نے یکطرفہ مقابلے کے بعد چھ دو، چھ چار اور چھ ایک سے کامیابی حاصل کی۔دوسرے میچ میں عالمی نمبر تین سوئٹزرلینڈ کے راجرفیڈرر اور جرمنی کے فلپ کولشریبر مد مقابل تھے۔ جس میں سوئس ٹینس سٹار نے چھ چار، چھ دو اور سات پانچ سے کامیابی حاصل کی۔
خواتین کی کیٹگری میں عالمی نمبر ایک چیک ری پبلک کی کیرولینا پلسکووا اور امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے بھی ایونٹ کے کوارٹرمرحلے میں جگہ بنالی۔