یاسرجان انگلینڈ اورویسٹ انڈین کرکٹرز کو نیٹ پریکٹس کرائیں گے۔

لاہور قلندر کی دریافت پاکستان کے منفرد فاسٹ بالر یاسرجان لارڈز میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈین بیٹسمینوں کو نیٹ پریکٹس کرائیں گے ۔یاسرجان دونوں ہاتھوں سے یکساں رفتارکے ساتھ تیزبالنگ کرسکتے ہیں۔ وہ دائیں ہاتھ سے 145اور بائیں سے 135سے 140 کلومیٹر رفتار سے گیندکراتے ہیں۔ 21سالہ یاسرجان کو مزید تجربہ فراہم کرنے کی غرض سے چھ ہفتے کے ٹریننگ پروگرام میں ایم سی سی بھیجاگیا۔ فاسٹ بالرویٹ فورڈ سے لیگ کرکٹ بھی کھیل رہے ہیں انہیں اس ہفتے لارڈز ٹیسٹ میں انٹرنیشنل پلیئرز کو بالنگ کرانے کاموقع مل رہا ہے۔ لارڈز ٹیسٹ سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کونیٹ پریکٹس کیلئے یاسرجان کوبھی منتخب کیاگیا ہے ۔