روہنگیا مسلمانوں پر تشدد اور انسایت کی تذلیل پر جہاں کئی ممالک یکجا ہونے کیلئے تیار ہیں وہیں بنگلہ دیشی وزیراعظم نے بھی آنکھیں ماتھے پر رکھ لیں

روہنگیا مسلمانوں پر تشدد اور انسایت کی تذلیل پر جہاں کئی ممالک یکجا ہونے کیلئے تیار ہیں وہیں بنگلہ دیشی وزیراعظم نے بھی آنکھیں ماتھے پر رکھ لیں، شیخ حسینہ واجد نے مسلمانوں کو اپنانے سے صاف انکار کردیا ہے، کہتی ہیں کہ میانمار میں مسلمان پناہ گزینوں پر تشدد بنگلہ دیش حکومت کا مسئلہ نہیں ہےبنگلہ دیشی وزیراعظم نے عرب ٹی وی کو انٹرویو میں صاف صاف کہہ دیا کہ بنگلہ دیشی مزید پناہ گزینوں کو برداشت نہیں کرسکتی،، پناہ دینا بنگلہ دیش کی ذمہ داری نہیں، بنگلہ دیش پر پریشر ڈالنے کی بجائے میانمار حکومت پر دباؤ ڈالا جائے اور انہیں سے بات کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پناہ گزینوں کو یہاں سے نکالنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، لیکن اب مزید پناہ گزینوں کو برداشت نہیں کرسکتے۔