یہ شیروں کا حلقہ ہے اور مسلم لیگ کے شیر سترہ ستمبر کو بتادیں گے کہ وہ ظلم اور نا انصافی کو نہیں مانتے:مریم نواز
این اے ایک سو بیس کی انتخابی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کارکنوں سے سوال کیا کہ کیا آپ کو نوازشریف کی نااہلی منظور ہے؟ ،، انہوں نے کارکنوں سے کہا اگرآپ کو نااہلی نہیں منظور تو 17 ستمبر کو باہر نکلو،، مسلم لیگ کے شیرو 17 ستمبر کو بتادینا کہ لاہور شیروں کا ہے،، انہوں نے وقت نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سترہ ستمبر کو ثابت ہو جائے گا کہ عوام میاں نواز شریف کے ساتھ ہیں،، اوراین اے 120 شیروں کا حلقہ ہے. مریم نواز نے عمران خان کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا،، عمران خان کو نہ حکومت ملی ہے اور نہ آئندہ ملے گی،،حکومت کا خواب دیکھنے والے عمران خان پہلے خیبر پختونخوا کا حال تو دیکھیں