شہر لاہور میں یوم دفاع کی مناسبت سے سڑکوں پارکوں اور راہداریوں کو شہداء کی تصاویر سے سجا دیا گیا

Sep 05, 2018 | 00:06

باغوں کا شہر لاہور ان دنوں یوم دفاع کی مناسبت سے شہدا کی تصاویر سے سجا نظر آتا ہے۔ 6 ستمبر ہرسال منانے کا مقصد قوم کے ہیروز کو ان کی عظیم قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ بات ہو میجر عزیز بھٹی کی یا ذکر کیا جائے راشد منہاس کا ،،کیپٹن محمد سرور ہوں یا بات کی جائے طفیل محمد شہید کی ،،ستمبر کا مہینہ ہم کو یہ یاد دلاتا ہے کہ فوج کے بہادر سپوتوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے پاک سر زمین پر دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا۔ہرشہری یوم دفاع پرملی جوش و جذبے سے سرشار نظر آتا ہے۔ یوم دفاع کی مناسبت سے سڑکوں، پارکوں اور ٹریفک سگنلز کو شہدا کی تصاویر سے سجانا انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا خوبصورت انداز ہے.

مزیدخبریں