امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو دورہ پاکستان میں وفد کے ہمراہ سخت مطالبات کی فہرست لے کر آج پاکستان پہنچیں گے

Sep 05, 2018 | 01:10

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو اور وزیر دفاع جنرل جوزف بڑے وفد کے ہمراہ سخت مطالبات کی فہرست لے کر آج پاکستان پہنچیں گے۔ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتوں میں امریکی وزیر خارجہ حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی، افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے، افغانستان کے معاملے پر تعاون حاصل کرنے، ڈاکٹر شکیل آفریدی کی حوالگی کے مطالبات دہرائیں گے۔ سفارتی ماہرین کے مطابق مائیک پومپیو اور جنرل جوزف کے دورے سے پاک امریکا تعلقات میں بہتری کےبجائےمزید تلخی کے امکانات ہیں۔پاکستان کو واجب الادا اتحادی سپورٹ فنڈ کو روکنا پاکستان کو دباؤ میں لانے کی کوشش تھا۔ امریکہ اپنے مطالبات منوانے کے لیے پاکستان کو سفارتی طور تنہا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ امریکہ نے رویہ نہ بدلا تو پاکستان روس اور چین کے کیمپ میں مکمل طور پر جانے پر غور کر رہا ہے۔

مزیدخبریں