شہریار آفریدی سے چینی سفیر کی ملاقات، تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

Sep 05, 2018 | 06:48

اسلام آباد میں چینی سفیر سے ملاقات کے دوران وزیرمملکت داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں۔۔ پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک گیم چینجر ہے اور علاقے میں اقتصادی خوشحالی کا باعث بنے گا۔ سی پیک کے منصوبوں میں دیگر ممالک کو بھی شامل ہونا چاہیے۔ شہریارآفریدی کا کہنا تھا کہ خطے میں سکیورٹی کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں کی جانے والی پولیس اصلاحات کو اسلام آباد پولیس میں بھی نافذ کیا جائے گا۔ ٹیکنالوجی سے آگاہی اور ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے

مزیدخبریں