جاپان: مغربی علاقوں میں سمندری طوفان کے باعث نو افراد ہلاک، متعدد زخمی

Sep 05, 2018 | 07:57

جاپان میں پچیس سالہ تاریخ کے طاقتور ترین سمندری طوفان جیبی نے تباہی مچادی۔ طوفان کی تباہ کاریوں سے نو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ موسلادھار بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی تو تیز ہواؤں نے عمارتوں کی چھتیں اڑا کر رکھ دیں۔ لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں۔ سول ایوی ایشن انتظامیہ نے فضائی آپریشن منسوخ کرتے ہوئے ایئرپورٹ بند کردیا ہے۔ امریکی ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان گورڈن کے باعث بارشیں جاری ہیںسمندری طوفان جیبی کے باعث موسلادھار طوفانی بارشوں اور ایک سو باہتر کلومیٹر کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے جاپان کے مغربی حصے کو ہلا کر رکھ دیا۔ طوفان نے کیوٹو شہر میں ایک طرف سیلابی صورتحال پیدا کردی تو دوسری جانب تیز ہواؤں نے ریلوے اسٹیشن اور مکانات کی چھتیں اڑا ڈالیں۔

مزیدخبریں