سابق صدرانٹرنیشنل کرکٹ کونسل احسان مانی پی سی بی کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے

Sep 05, 2018 | 08:45

ملک کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ میں بھی تبدیلی آ گئی،سابق صدرانٹرنیشنل کرکٹ کونسل احسان مانی پی سی بی کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے، سابق چیئرمین نجم سیٹھی عام انتخابات کے بعد چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے،چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتخابات میں احسان مانی بلامقابلہ منتخب ہوئے، وزیراعظم عمران خان کے نامزد کردہ احسان مانی کے مقابلے میں چیئرمین پی سی بی کے انتخاب میں کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا، جس کے بعد احسان مانی پاکستان کرکٹ بورڈ کے 33 ویں سربراہ منتخب ہو گئے ہیں

مزیدخبریں