امریکی صحافی باب ووڈورڈز نے اپنی کتاب میں سنسنی خیز دعویٰ کردیا،
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صحافی باب ووڈورڈز نے اپنی کتاب "فیئر" میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شامی صدر بشار الاسد کو ہلاک کرنےکاحکم دیاتھا،، تاہم وزیر دفاع نے اس پر عمل کرنے سے گریز کیا، باب ووڈورڈز نے اپنی نئی کتاب ’’فئیر‘‘میں انکشاف کیا ہے کہ شام میں کیمیائی حملے کی اطلاعات پر ڈونلڈ ٹرمپ مشتعل تھے،،،،امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلیفون کال پر شامی صدر بشارالاسد کے لئے جیمزمیٹس سے کہاــ’’اسےماردو‘‘ جس پر جیمزمیٹس نے صدرڈونلڈ ٹرمپ کو جواب دیا تھا کہ وہ معاملہ خود نمٹا دیں گے،،،صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ صدارتی حکم کے3 روزبعد امریکا نے شام پر59 ٹام ہاک میزائل داغےتھے۔