وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا یوم دفاع کے حوالے سے پیغام

Sep 05, 2018 | 11:32

جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم دفاع کی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری کہتے ہیں کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعظم چھ ستمبر کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ یوم دفاع کی مرکزی تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہو گی جس میں وزیراعظم عمران خان یوم دفاع کی مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے۔
پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تقریب میں وزیراعظم بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے ، اپنے پیغام میں ان کا کہناہے کہ’’ ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘‘

ضرور پڑھیں: Labb Azaad 22 September 2018


مزیدخبریں