قصور: دوہرے قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا۔

ڈسٹرکٹ جیل قصور میں دوہرے قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل قصور میں دوہرے قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا، مجرم رمضان عرف جانی نے2004میں 2 پولیس ملازمین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ڈسٹرکٹ جیل قصور میں 2 پولیس اہلکاروں کے قتل کے ملزم کو پھانسی دے دی گئی ملزم رمضان کی پھانسی دو دفعہ ٹل چکی تھی ،مجرم ڈکیتی،پولیس مقابلوں اور قتل کی درجنوں وارداتوں میں بھی ملوث تھا، رمضان تحصیل چونیاں کے نواحی علاقے شیخ علم دین کا رہائشی تھا، مجرم رمضان عرف جانی نے 2004میں 2پولیس ملازمین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ پھانسی کے وقت ڈسٹرکٹ جیل کی سکیورٹی سخت کر دی گئی۔