قاہرہ میں امریکی سفارت خانے کے نزدیک دھماکا خیز مواد پھینکنے والا مشتبہ شخص گرفتار

Sep 05, 2018 | 12:33

مصرکی سکیورٹی فورسز نے دارالحکومت قاہرہ میں امریکی سفارت خانے کے نزدیک دھماکا خیز مواد پھینکنے والے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ۔العربیہ ٹی وی کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ اس مشتبہ شخص نے گزشتہ روز سفارت خانے کے نزدیک بارودی مواد پھینکا تھا جو دھماکے سے پھٹ گیا تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔قاہرہ میں امریکی سفارت خانے نے ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اس واقعے کے بارے میں آگاہ ہے اور اس نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ جائے وقوعہ کے نزدیک جانے سے گریز کریں۔

مزیدخبریں