بشارالاسد نے کیمیائی حملہ کیا تو فوری اور مناسب جواب دیا جائے گا۔ امریکا
امریکا نے خبردار کیا ہے کہ اگربشارالاسد کی فوج نے قوم کے خلاف دوبارہ کیمیائی حملے کی حماقت کی تو ہم فوری حرکت میں آئیں گے اور اس کا فورًا اور مناسب جواب دیا جائے گا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاوس کی خاتون ترجمان سارہ سینڈرز نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شام میں کیمیائی حملے کے جواب سے متعلق ہمارا موقف واضح اور دو ٹوک ہے، اگر بشارالاسد نے کیمیائی حملے کا دوبارہ ارتکاب کیا تو امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر اس کا فوری اور مناسب طریقے سے جواب دے گا۔ امریکا کی طرف سے یہ تنبیہ ایک ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے جب دوسری جانب شامی فوج، روس اور ایران مل کر شام کے شہر ادلب پر فوج کشی کی تیاری کر رہے ہیں۔