لاہور سے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری
لاہور میں دو قومی اور دو صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے کاغذات نامزدگی کا ابتدائی مرحلہ مکمل ہو گیا ہے،ریٹرننگ افیسرز نے جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے،جس کے تحت قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124 میں کل 17 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، جن میں سے کسی بھی امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد نہیں کیے گئے،این اے 124 سے سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی،سابق وفاقی وزیر عابد شیر جبکہ اس حلقہ سے ہارنے والے تحریک انصاف کے رہنماء نعمان قیصر نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں،این اے 131 سے سب سے زیادہ 35 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کروائے،اس حلقہ سے سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق،غزالہ سعد رفیق،عظمی بخاری،میاں مرغوب احمد اور تحریک انصاف کے ابرار الحق،ولید اقبال،ہمایوں اختر خان اور کرن عبدالعلیم خان سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں،صوبائی اسمبلی کے حلقہ 164 میں 32 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کروائے جبکہ حلقہ 165 میں کل 30 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے،کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے امیدوار 15 ستمبر تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گئے،قومی اسمبی کا حلقہ 124 حمزہ شہباز شریف،این اے 131 عمران خان اور صوبائی حلقہ 164،165 شہباز شریف نے جیت کے بعد دستبردار ہو گئے تھے۔۔