کنٹرول لائن کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر طلب، ترجمان دفتر خارجہ

Sep 05, 2018 | 18:46

ایل او سی پر بھارتی فوج کی سرحدی دہشتگردی پر پاکستان کا شدید احتجاج، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو وزارت خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ڈی جی ساؤتھ ایشیاء ڈاکٹر محمد فیصل نے احتجاجی مراسلہ جے پی سنگھ کو تھمایا۔ بھارتی قابض افواج نے 4 ستمبر کو کوٹ کٹیرا سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شہری عبدالرؤف شہید ہوا،، ترجمان کے مطابق رواں سال بھارتی فورسز کی جانب سے 2000 بار سیز فائر خلاف ورزیاں کی گئیں، ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر رواں سال 32 شہید اور 122 زخمی ہوئے، ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت سرحدی اشتعال انگیزی کو فوری طور پر بند کرے، اور 2003 کے سیز فائر پروٹوکول پر عمل کرے، بھارتی رویے سے علاقائی امن کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔

مزیدخبریں