امریکہ کی جانب سے کوئی ڈومور کا مطالبہ نہیں ہوا،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

Sep 05, 2018 | 21:04

اسلام آباد میں نیوز بریفنگ کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا امریکہ کی جانب سے کوئی ڈومور کا مطالبہ نہیں ہوا۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔پاک امریکہ مذاکرات میں ڈومور کا نہیں آگے بڑھنے کا جذبہ تھا۔مائیک پومپیو سے ملاقات میں ذمہ داری سے اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔ان پر واضح کیا کہ اگر آگے بڑھنا ہے تو بنیاد سچائی پر ہونی چاہیے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مائیک پومپیو سے ملاقات میں وزیراعظم اور آرمی چیف بھی موجودتھے۔ اس سے یہ پیغام گیا ہے کہ پاکستان میں سول اور فوجی قیادت ایک پیج پر ہے۔امریکہ کو بلیم گیم سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔اسے نئی حکومت کا مینڈیٹ دیکھنا ہوگا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ان کا پہلا غیرملکی دورہ افغانستان کا ہوگا۔امریکی وزیرخارجہ نے انہیں واشنگٹن آنے کی دعوت دی ہے۔امریکہ پر واضح کیا ہے کہ اگر مغربی سرحد پر توجہ دلانی ہے تو مشرقی سرحد پر امن ضروری ہے۔

مزیدخبریں