بیرون ممالک سے پاکستانی پیسہ واپس لانے کے لئے وزیراعظم ہاﺅس میں خصوصی یونٹ قائم

Sep 05, 2018 | 21:16

وفاری کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم صوابدیدی فنڈ کے خاتمہ کے بعد 80 ارب روپے کی رقم پارلیمان کے پاس چلی جائے گی، تعلیمی اداروں میں جسمانی سزا پر مکمل پابندی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، تمام سفارتخانوں کو تارکین وطن کی خدمت اور بیرون ممالک کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی قانونی معاونت کا فیصلہ کیا گیا، سابقہ حکومت کی جانب سے تربیلا ڈیم کے نامکمل منصوبے کا افتتاح فیتہ کاٹنے کے لئے کیا گیا، اس سے 25ارب روپے نقصان کی خبر پر وزیراعظم عمران نے نوٹس لیا اور وزیراعظم انسپکشن سیل کو ہدایت دی کہ وہ اس معاملے کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کریں۔

مزیدخبریں