بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا لازمی جمہوری حق ہے،مریم اورنگزیب

Sep 05, 2018 | 22:33

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ کل جماعتی کانفرنس اے پی سی کے فیصلے کی روشنی میں جس قدر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا لازمی جمہوری حق ہے ویسے ہی اس ووٹ کے تقدس کو یقینی بنانا بھی ناگزیر آئینی وقانونی تقاضا ہے، انہوں نے کہاکہ ماہرین کے مطابق الیکشن کمشن نے جو نظام وضع کیا ہے وہ ہیک ہوسکتا ہے، اس کے سافٹ وئیر پر ماہرین کو شکوک وشبہات ہیں، یہ بات تسلیم شدہ ہے کہ اس نظام کو نہ صرف ’ہیک‘ کیاجاسکتا ہے بلکہ اس کے دیگر فنی اور تکنیکی پہلو بھی قابل اعتبار نہیں، مریم اورنگزیب نے کہاکہ ووٹنگ نظام پر اٹھنے والے سوالات کی موجودگی میں شفاف ضمنی انتخاب ممکن نہیں۔

مزیدخبریں