ہمیں پاکستان کے جغرافیہ کے ساتھ ساتھ اس کے نظریہ کی بھی حفاظت کرنا ہوگی ۔ سرا ج الحق

Sep 05, 2018 | 23:12

 امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا یوم دفاع کے موقع پر قوم کے نام پیغام، پاک وطن کے دفاع کے لیے پوری قوم تن من دھن قربان کرنے کے لیے تیار ہے ۔  پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے قوم کے محسن ہیں ۔  قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی ۔ ہمیں پاکستان کے جغرافیہ کے ساتھ ساتھ اس کے نظریہ کی بھی حفاظت کرنا ہوگی ۔ پاکستان کے قیام کا مقصد لاالہ الا اللہ کا نظام قائم کرنا تھا ۔ حکومت کو پاکستان کی نظریاتی شناخت کو بحال اور اسلامی تشخص کو اجاگر کرنے کی طرف خصوصی توجہ دینا ہوگی ۔ پی ٹی آئی حکومت کو عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل پر دھیان دینا ہوگا ۔عوام منتظر ہیں عمران پاکستان کو مدینہ کی طرز پر ریاست بنانے ، سودی معیشت کے خاتمہ کے وعدوں پرکب عملدرآمد کرتے ہیں۔

مزیدخبریں