وزیراعظم عمران خان سے صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان کی وزیراعظم آفس میں ملاقات۔

Sep 05, 2018 | 23:39

وزیراعظم عمران خان سے صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان کی وزیراعظم آفس میں ملاقات۔سردار مسعود خان کی وزیراعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد۔آزاد کشمیر کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور سماجی و معاشی ترقی کے حوالے سے گفتگو, صدر آزاد کشمیر نے وزیراعظم کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پر بھارتی ظلم و بربریت ، ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ صدر مسعود خان نےاس ضمن میں آزاد جموں و کشمیر کی حکومت کی طرف سے جاری عالمی برادری کو سیاسی اور سفارتی آگاہی کی کاوشوں سے بھی آگاہ کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کا کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نکالنے کے لئے اپنا موثر کردار ادا کرے۔پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی جدو جہد کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

مزیدخبریں