نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ موجودہ حکومت کا سب سے اہم منصوبہ ہے: وزیرِ اعظم عمران خان
وزیرِ اعظم کی زیر صدارت نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت وفاقی دارالحکومت میں مختلف منصوبوں کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس ہوا۔اجلاس سے خطاب میں وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ موجودہ حکومت کا سب سے اہم منصوبہ ہے نہ صرف رہائش اور گھروں کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملے گی بلکہ اس سے معاشی سرگرمیوں میں تیز ی آئے گی ۔وزیرِ اعظم کو نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے اور سرکاری زمین کو موثر طریقے سے برے کار لانے کی حکومتی پالیسی کے تحت وفاقی دارالحکومت میں کمرشل، رہائش و کاروباری سرگرمیوں کے لئے کثیر المنزلہ عمارات کی تعمیر کے حوالے سے مجوزہ منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ سیکرٹری ہاؤسنگ ڈاکٹر عمران زیب نے وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ وفاقی دارالحکومت کے جی 13 سیکٹر میں واقع 45ایکٹر ا کی بیش قیمت راضی کمرشل، کاروباری سرگرمیوں اور رہائش کی ضروریات پورا کرنے کے لئے میسر ہے جس پر کثیر المنزلہ عمارات کی تعمیر کی جا سکتی ہے اور اس مقصد کے لئے مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو دعوت دی جا سکتی ہے۔ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت اور ملک کے دیگر بڑے شہروں میں ہاؤسنگ سے متعلق مختلف منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے قصر ناز کراچی، چمبہ ہاس لاہور اور کشمیر پوائنٹ پر واقع سرکاری اراضی کو بروئے کار لانے کے حوالے سے مستقبل کے مجوزہ لائحہ عمل کے حوالے سے بھی وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی ۔ وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ موجودہ حکومت کا سب سے اہم منصوبہ ہے جس سے نہ صرف رہائش اور گھروں کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملے گی بلکہ اس سے معاشی سرگرمیوں میں تیز ی آئے گی۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہاؤسنگ اور کنسٹرکشن کے شعبے میں سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات اور مراعات فراہم کی جائیں گی تاکہ تعمیرات کے شعبے کو فروغ ملے۔