وزیراعظم کا جولائی میں دورہ امریکا بہت کامیاب رہا ، پاکستانی سفیراسدمجید
واشنگٹن : گورنرسندھ عمران اسماعیل سے ملاقات میں امریکا میں پاکستانی سفیراسدمجید نے کہا تجارتی تعلقات کے فروغ کے لئے گورنر سندھ کا دورہ امریکاقابل تعریف ہے ،وزیراعظم کاجولائی میں دورہ امریکا بہت کامیاب رہا۔ تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل وفد کے ہمراہ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے پہنچے ، جہاں ان کی امریکا میں پاکستانی سفیرسے ملاقات ہوئی۔ پاکستانی سفیراسدمجید خان نے کہا تجارتی تعلقات کےفروغ کیلئےگورنرسندھ کادورہ امریکاقابل تعریف ہے، وزیراعظم کاجولائی میں دورہ امریکا بہت کامیاب رہا اور ان کی امریکی صدرسے ملاقات بہت فائدہ مند رہی۔ ،پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں نے باہمی تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق کیا تھا۔ پاکستانی سفارتخانے میں تقریب میں امریکی نائب وزیرخارجہ موجود تھی، اس موقع پر امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز نے کہا پاک امریکا بہتر اقتصادی تعلقات سے عوام کو فائدہ ہوگا، تجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ خیال رہے گورنر سندھ امریکا سے تجارت، سرمایہ کاری تعاون بڑھانے کے سلسلے میں دورہ کررہے ہیں۔