پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ون فائیو کالز کے اعداد و شمار برائے اگست جاری کر دیئے
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ون فائیو کالز کے اعداد و شمار برائے اگست جاری کر دیئے تفصیلات کے مطابق جولائی میں 15یمرجنسی ہیلپ لائن پر2لاکھ 78ہزار 069کالز موصول ہوئیں۔ٹوٹل موصول شدہ کالز میں سے 1لاکھ89ہزار462غیر متعلقہ کالز کی گئیں۔جن میں مختلف معلومات کے حصول کیلئے23ہزار 505کالزموصول کیں گئیں۔قوانین کی خلاف ورزی پر44ہزار 288پرپولیس بھیجوائی گئی۔اگست کے دوران ٹریفک سے متعلقہ3ہزار451کالز پر مدد فراہم کی گئی۔پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی کے لاسٹ اینڈ فاؤنڈسینٹر کی مدد سے07 گمشدہ افراد کو اپنوں سے ملوایاگیا۔ ایک ماہ میں 165موٹر سائیکلز،06گاڑیاں اور05آٹو رکشہ برآمد کرکے مالکان کے حوالے کیے گئے۔ترجمان پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کا کہنا ہے کہ شہری 15ہیلپ لائن پر غیر ضروری کالز کرنے سے اجتناب کریں۔