سندھ میں بھی کرونا قابو، 24 گھنٹوں میں کوئی موت نہیں ہوئی
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کرونا وائرس صورت حال پر بیان میں کہا صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے کوئی موت نہیں ہوئی، اب تک سندھ بھر میں 2422 کرونا مریض انتقال کر چکے ہیں۔ مراد علی شاہ کے بیان کے مطابق سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9738 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جب کہ 230 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، صوبے میں اب تک 10 لاکھ 36 ہزار 313 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، جب کہ سندھ بھر میں تاحال ایک لاکھ 30 ہزار 483 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔